فکسنگ اسکینڈل ، پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل پرتین سال کی پابندی لگادی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل پریر قسم کی کرکٹ پر 3 سال کی پابندی عائد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی ، ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ عمر اکمل پر کیس کی پہلی سماعت کے بعد ہی فیصلہ سنایا گیا ۔ عمر اکمل کیس پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کی درخواست نہ کرنے پر معاملہ ڈسپلنری پینل کو بھجوایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ یہ آرٹیکل کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیا گیا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *