انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

بھارت پاکستان کو شکست دے کر انڈر19ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پوچس فسٹروم: (پاکستان فوکس آن لائن)انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔
انڈر 19ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے مابین پوچس فسٹروم میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوسکا اور 9کے مجموعی اسکور پر ہی قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔محمد ہریرا نے4 رنز بنائے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے نہایت سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ لیکن وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ کر جم کر نہ کھیل سکا۔ حیدر نے 56 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 21 رنز بنائے۔ کپتان روحیل نظیر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔اور محض 26 رنز پر قومی ٹیم کے آخری 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح قومی ٹیم 44ویں اوور میں 172 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سےمشرا نے 3 جبکہ کارتک اور روی نے 2،2 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔ انکہولیکراور جیسوال کے حصے میں بھی 1،1 وکٹ آئی۔
بھارت کی جانب سے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی اوپنرز نے ہی 34ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔جیسوال نے 105 جبکہ ڈیوانش سکسینا نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس طرح انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں جاری ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل ہیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *