بھارت منفی پروپیگنڈے اور مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں سچ کو نہیں دبا سکتا

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وارپریس بریفنگ

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت منفی پروپیگنڈے اور مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں سچ کو نہیں دبا سکتا، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سو پور میں ایک 3 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر ہمیشہ ان کے لوگوں ذہنوں کے لیے تکلیف دہ رہے گی جو انسانیت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جعلی خبروں اور پروپیگنڈا مشینری کو تیز کر کے حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔
ترجمان دفتر خاجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈومیسائل سے متعلق قانون کو مسترد کرچکے ہیں، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی قوانین کا مقصد وادی میں کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ اور امریکی نمائندے کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *