ایف آئی اے نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کر لیا

شعیب اختر کو تفضل رضوی کی درخواست پر 5 جون کو ایف آئی اے آفس بلایا گیا ہے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا ہے۔ شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔تفضل رضوی نے مؤقف اختیار تھا کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیے۔درخواست میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ‏ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کرئیر کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔
شعیب اختر کو لیگل نوٹس بھجوانے کے معاملے پر سابق کرکٹر محمد یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کا اسٹار کھلاڑی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افام و تفہیم سے حل کریں، باہمی اختلافات سے ہماری کرکٹ پیچھے اور نوجوان کھلاڑیوں پر بڑا اثر پڑتا ہے۔سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ میں شعیب اختر کے ساتھ ہوں،انہوں نے کڑوا سچ بولا، ایسا جواب دینا بہت حوصلے اور ہمت کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے شعیب اختر کے بیان کو جانچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *