جج ارشد ملک کی برطرفی، مریم نواز نے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیدیا

نوازشریف کا صبرجیت گیا اوران کی استقامت جبر پر بھاری رہی، مریم نواز

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے جج ارشد ملک بارے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے وقار اورانصاف کا تقاضا ہے داغدارجج کے داغدارفیصلوں کو اکھاڑ پھینکا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کے فیصلے نے نوازشریف نہیں بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا بڑا داغ دھودیا، ‏تین بارملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پروقت کا فیصلہ آگیا ہے، نوازشریف کے چاہنے والے رب کے حضورسجدہ شکرادا کریں، اللہ کا شکرہے جس کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں، نوازشریف کا صبرجیت گیا، ان کی استقامت جبرپربھاری رہی، عدلیہ کے وقاراورانصاف کا تقاضا ہے کہ داغدارجج کے داغدارفیصلوں کواکھاڑ پھینکا جائے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ ‏آئین وقانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصورہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اورناانصافی ہورہی ہے، اللّہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *