گندم بحران کے باعث وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری مستعفی

عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں، سمیع اللہ چودھری

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے گندم بحران کے باعث وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیرخوارک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک کے اندر اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جس کی وجہ سے میں اپنے منصب، وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستفعی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفی بھجوادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر فورم پر خود احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں،جب تک میں خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو اس عہدے کے لئے اہل نہیں سمجھتا، جناب وزیر اعلی پنجاب، عمران خان کئ ایجنڈا کی تکمیل کے لئے ایسی ہزارزارتیں قربان کرنے کے لے تیار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *