کورونا کا خطرہ،پی ایس ایل 2020 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

لاہور:(پاکستان فوکس آن لائن) مہلک کرونا وائرس کےپھیلاؤ سے روک تھا م کی پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )فائیو کو 4روز تک محدود کر دیا گیا ہے اورپی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 15 مارچ تک مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ ایونٹ کے پلے آف میچزکو سیمی فائنلز کا درجہ حاصل ہو گیا ہے،دونوں سیمی فائنلز 17مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 18 مارچ کو فائنل بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں 34 کے بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو خواہش کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔اب پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 چھوڑ کر جانے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ کراچی کنگزکی جانب سے ایلکس ہیلز، ملتان سلطان کی جانب سے رائیلی روسو اور جیمز ونس، پشاور زلمی کی جانب سے ٹام بنٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون اور کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور ٹائمل ملز اپنے وطن واپس جا رہے ہیں جبکہ قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔ پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گااور اس دوران وہ تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *