پیپلز پارٹی کا فضل الرحمٰن کے احتجاج کی ’’اخلاقی‘‘ حمایت کا فیصلہ

جامشورو: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بھی اس دھرنے میں شریک ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی۔جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا فیصلہ خود لیا ہے تاہم میں ان کی حمایت کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں ہوں گے لیکن وہ اس سلسلے میں پورے ملک کا دورہ کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے طویل دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی تھی۔

مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کوئی برداشت نہیں کر سکتا: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جمہوری روّیہ اپنا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا، کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، کشمیر کاز پر کوئی پاکستانی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پرغلطی نہیں کر سکتا۔ کشمیر پر سلیکٹڈ نمائندے غلطی پر غلطی کر رہے ہیں، پورے کشمیرکوجیل میں تبدیل کر دیا گیا، ہماری حکومت ہوتی تو وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچاتا۔ مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کوئی برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم ہر اعلان پر یوٹرن لے لیتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا، یہ تاریخی حملہ ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت میں یہ اہلیت نہیں کہ ملکی معیشت سنبھال سکے، کلین کراچی مہم میں کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا گیا۔ ہمارے صوبے اور عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ بارشوں میں پی ٹی آئی نے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا۔ پی ٹی آئی کی کلین کراچی مہم سےشہریوں کومشکلات پیش آئیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہےہیں وفاق این ایف سی کی مد میں صوبے کا حصہ دے،پی پی ہی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے، پہلے دن کہا تھا جیل میں بند کرنا ہے تو کر دیں، پیپلزپارٹی ہر ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار ہے، ماضی میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود کسی دھرنےمیں شامل نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *