کوروناوبا کے درپردہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں،مشعال ملک

عالمی برادری بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوائے،اہلیہ یاسین ملک

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے۔
حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے تین سے چار روز میں پندرہ سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں،شہید افراد کی میتیں بھی اہلخانہ کونہیں دی جارہی اور نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے،گاوں کے گاوں جلائے جارہے ہیں اور گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے،بھارت نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی شروع کررکھی ہے،ایک نہتی قوم پر مظالم کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی،اس وقت کورونا کے پردے کے اندر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں ،یہ نہ ہو جب کورونا ختم ہو تو مقبوضہ کشمیر قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہو،عالمی برادری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے،مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *