تیز رفتارڈرائیونگ،شہری کو ٹکرمارنے کا الزام، بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار گرفتار

گاڑی سے شہری کو زخمی کر کے فرار ہونیوالے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار گرفتار

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی چلانے او شہری کو ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار اسلام آباد کی شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے، انہوں نے شہری کو ٹکر ماری اور حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔تاہم موقع پر موجود شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *