حکومت کا اکنامک سیکیورٹی کونسل بنانے کا فیصلہ

کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کرینگے،دیگر اراکین میں آرمی چیف اورسیکریٹری فنانس ہوں گے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سینئر صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اکنامک سیکیورٹی کونسل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جو معاشی پالیسیوں اور عالمی معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں آرمی چیف اور سیکرٹری فنانس سمیت ایک ٹیکنیکل ٹیم ہو گی جس میں کسی بھی وزیر کو شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ یہ کونسل عالمی معاہدوں کی منظوری سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *