موجودہ صورتحال میں یہ قرآنی آیات پڑھیں تو حفاظت ہو گی ،مفتی تقی عثمانی

ایک نیک شخص کے خواب میں رسول پاکﷺنے فرمایاکہ اس کا ورد کریں انشااللہ حفاظت رہے گی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کو اکثر حضور ﷺ کی زیارت ہوتی ہے اور اب اس دوست نے بتایا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے اس کے خواب میں آکر فرمایا ہے کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی۔
دار العلوم کراچی کے سربراہ اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی جائے ،مساجد میں صفوں کے بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو مناسب ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کا خطبہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جا سکتا ہے،ماہرین اگر مصافحہ نہ کرنے کا کہتے ہیں تو نہیں کرنا چاہیے کیو نکہ مصافحہ فرض یا واجب نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *