پاک بھارت میچ: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیئے جانے پر کرارا جواب دیا ہے۔
گزشتہ روز ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی جس پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان پر اسٹرائیک قرار دیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیت شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر ٹوئٹ کیا کہ ایک ہی نتیجہ۔
ترجمان پاک فوج نے امیت شاہ کو بھر پور جواب دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک ہی نتیجہ؟
آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے انڈین ائر فورس (آئی اے ایف) کا حملہ ناکام کیا اور دو بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ گرفتار ہوا اور پاکستان ائر فورس نوشہرہ نے چار کامیاب جوابی حملے کیے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، بھارتی چیک پوسٹوں اور توپخانے کی تباہی۔۔۔۔ براہ کرم کسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
P.S
“…and the result is same?”
IAF strikes failed, two IAF jets shot down, a pilot arrested, Mi17 fratricide, four broad day light successful PAF Noushera counter air strikes, massive casualties along LOC and damage to Indian posts & artillery gun positions…~
Doctor please… https://t.co/RLC4dS3Mir— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019
اس سے قبل آصف غفور نے امیت شاہ کو ٹوئٹر پر ہی جواب دیا تھا کہ ہاں آپ کی ٹیم نے میچ جیتا ہے اور بہت اچھا کھیلی ہے۔ لیکن دو مختلف چیزوں (فضائی حملوں اور میچ) کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور اگر کوئی شک ہے تو ہمارا نوشہرہ کا جوابی فضائی حملہ اور 27 فروری کو سرحد کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کی تباہی دیکھ لیں۔
Dear @AmitShah yes ur team won a match. Well played.
Two things with different denominators can’t be compared. So are strikes & match. If in doubt please see results of our Nowshera counter strikes & response to IAF violation on 27 Feb19 downing two Indian jets.
Stay Surprised. https://t.co/cY089VmYIe— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019
آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ اسی طرح حیرت میں مبتلا رہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں خوشی کا اظہار کیا گیا اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ نتیجہ ایک جیسا رہا۔امیت شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستان پر بھارتی ٹیم کا ایک اور حملہ، نتیجہ ایک ہی۔