نامی گرامی کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)بوتل کیپ چیلنج کے بعد سماجی رابطوں کی مخلتف ویب سائٹس پر ’ فیس ایپ چیلنج ‘ نے کھلاڑیوں، اداکاروں اور مخلتف شعبہ ہائے زندگی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر وائرل اس چیلنج میں صارفین فیس ایپ کے ذریعے اپنی تصاویر کو بڑی عمر اور بڑھاپے کی تصویر میں تبدیل کر کے شیئر کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اور لالی ووڈ اسٹارز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑے یعنی بڑھاپے کا شکار نظرآرہے ہیں۔ویسے تو کوئی بھی بوڑھا ہونا نہیں چاہتا لیکن حال ہی میں فیس ایپ نامی ایپ کے ذریعے شوبز اسٹارز اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، جن میں وہ اپنی عمر سے کئی برس بڑے نظر آرہے ہیں۔ اپنے پسندیدہ اسٹارزکی بڑھاپے کی تصاویر دیکھنا یقیناً شائقین کے لیے بہت دلچسپ تجربہ ہے لہذا وہ اسٹارز جنہوں نے اس ایپ کو استعمال نہیں کیا مداح ان اداکاروں کی تصاویر کو خود فلٹر کرکے ان کی بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

اس چیلنج میں حصہ ڈالتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی کپ 2019 کے فائنل میں شریک انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *