ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی پہلے ہی دن 10 لاکھ کاپیاں فروخت

کتاب کے پبلشر کا کہنا ہے کہ مزید کتاب کی کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیے گئے

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خود پسندی اور مغرور ہونے کا الزام عائد کرنے والی ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب ’’ ٹومچ اینڈ نیور انف‘‘ میں انکشافات سے متعلق عوام کی جانب سے بھرپور تجسس کا اظہار کرنے کے بعد امریکہ میں اشاعت کے پہلے روز تقریباً 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتاب کے پبلشر کا کہنا ہے کہ مزید کتاب کی کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیے گئے ہیں۔
میری ٹرمپ کی کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایمازون کے سیل چارٹ میں سر فہرست ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس میری ٹرمپ کی کتاب کو جھوٹ قرار دے چکا ہے۔امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی شہری کو خطرہ ہے۔کتاب میں ٹرمپ کے والد کے برے رویے اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا بھی ذکر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *