مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی

لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے،مریم نواز

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔
مریم نواز نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے۔ تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لئے عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *