کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فورسزکی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سےسپاہی امتیاز علی شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی سیکٹر پر وادی لیپا میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کیانی سیکٹر پر وادی لیپا میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امتیاز علی نے مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *