صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پررنج و غم کا شکار ہیں اور جاں بحق مسافروں کیلئے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر شدید دکھ اور صدمہ ہوا، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں اور ان سے رابطےمیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی فوری طورپر انکوائری شروع کی جائے گی۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب آرمی چیف نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *