ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کر دیا

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ درست ہے، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کر دیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں شہری آبادی کو نظرانداز کیا ہے جبکہ کراچی وفاق کے خزانے میں 65 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور سندھ کے خزانے میں 90 فیصد ٹیکس جمع کراتا ہے۔انہوں نے کہا ک ٹیکس جمع کرانے کے بدلے کراچی کو کچھ نہیں ملتا۔ بلدیاتی اداروں کو تنخواہ اور پنشن کے پیسے بھی ادا نہیں کیے جا رہے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شہری علاقوں کے مسائل حل نہیں ہوئے اور کراچی جو وفاق کو دیتا ہے وہ بھی کراچی کے عوام کا پیسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں رکھا اور دوسری طرف سرکاری تعلیمی ادارے تباہ کیے جا رہے ہیں۔
کنور نویدجمیل نے عمران فاروق قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔کنور نوید جمیل نےکہا کہ وہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں، مجرم کو سزا ملنی چاہیے، کیس میں ایم کیو ایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں، اس کیس کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *