اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کورونا وائرس کے اثرات، اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی اور شرح سود کو 12.5 سے کم کر 11فیصد کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں شرح سود میں2.25فیصد کمی کی گئی ہے، شرح سود کو 8سے 9فیصد پر لانا ہو گا ۔
دوسری جانب مختلف شعبوں کے لیے وزیراعظم پہلے ہی ریلیف پیکیج کا اعلان کر چکے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نے ایکسپورٹ اور انڈسٹری کو 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دینےکا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں جبکہ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، مزدوروں کے لیے 200ارب روپے رکھنے ہیں جبکہ برآمدی سیکٹر کو 100 ارب کا ری فنڈ دیں گے،300یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین بجلی کا بل 3ماہ کی قسطوں میں ادا کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ہم 15 روپے کم کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے 4ماہ میں 150 ارب روپے غریب خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *