سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ پر عملدرآمد سے روک دیا

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے حج معاہدہ 2020 پر عملدرآمد نہ کیا جائے، مراسلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ 2020 پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال کے لیے حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدے نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کرینگے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج آپریشن پر کام روک دیا ہے۔سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *