پوری وادی کشمیر بند ہے اور کشمیری رہنما قیدہیں، شتروگھن سنہا

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

ممبئی: (پاکستان فوکس آن لائن)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت جھوٹ بول رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں امن نہیں پورا کشمیر سیل کردیا گیا ہے۔
شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں مودی کے گیت گانے والوں کو داماد کی طرح کشمیر لے جایا گیا انہیں سری نگر نہیں جانے دیا گیا۔ بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کے 651 ارکان نے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اورنوجوانوں کوگرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
یاد رہےانسانی حقوق کی مقامی تنظیم جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے سری نگر سے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غیر قانونی اور بلاجواز قید اور اس دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد سمیت غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *