لوڈشیڈنگ سے تنگ کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
اجلاس میں حساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پروگرام کے تحت 29.72 ارب روپے بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائیں گے، ای سی سی نے 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کیلئے 29.72 ارب روپے کی کیش ٹرانسفر کی منظوری دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *