کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

گلگت بلتستان پربھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا،دفترخارجہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ گلگت بلستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *