ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

‏گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ، فیصل سبزواری

کراچی : (پاکستان فوکس آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔اپنے بیان میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ، 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے، آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
فیصل سبزواری نے تمام احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔فیصل سبزواری نے بتایا کہ اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور ان کی دوسری اہلیہ مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔انہوں نے تمام احباب سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کی شدید قلت ہے۔واضح رہےملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 86930 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *