انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم

دی ہیگ: (پاکستان فوکس آن لائن)انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں طالبان، افغان اور امریکی فورسز کے ساتھ ساتھ سی آئی اے کی جانب سے کیے گئے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستا ن سے انخلاسے پہلے امریکا کوایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، عالمی عدالت نے افغانستان میں ہونے والے جنگی جرائم سے متعلق ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکی افواج اور افغان حکومت کی جانب سے مبینہ جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی )نے حکم دیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور دیگر فریقین کی جانب سے کیے گئے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔اس سے پہلے ان مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو روکنے کے حق میں فیصلہ سنایاگیاتھاجس کے خلاف اپیل کے بعد اب آئی سی سی نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔جس کے بعدمئی 2003 سے اب تک طالبان، افغان حکومت اور امریکی افواج کی کارروائیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
خیال رہے امریکہ آئی سی سی کا دستخط کنندہ نہیں ہے اوراپنے شہریوں پر اس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔تاہم افغانستان آئی سی سی کا ممبر ہے۔ یاد رہے کہ انتیس فروری کو تقریبا دودہائیوں تک لڑنے والے امریکااور طالبان کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا ہے جس پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، فریقین ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے کارروائیاں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *