وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے، وہ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سائٹ کےعہدے پرتعینات تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے۔نجی ٹی وی خاندانی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ میں مملکت شام سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی البتہ وہ چند روز قبل کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔
مہدی شاہ نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا، مہدی شاہ کئی روزتک وینٹی لیٹر پر تھے۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کی ہے کہ مہدی شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔سعید غنی نے بتایا کہ مہدی شاہ چند روز قبل کورونا وائرس کا شکارہوئےتھے، دو ہفتےسے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاھ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے مہدی شاہ کے لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔
وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کےبہنوئی سیدمہدی شاہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سیدمہدی شاہ خوش اخلاق اور نفیس انسان تھے،مرحوم کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں،دعا ہے اللہ تعالیٰ سیدمہدی شاہ کے درجات بلند فرمائیں،مرحوم کےلواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *