صدر مملکت عارف علوی کا ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ

آرمی چیف ، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی وزراءودیگرشخصیات نے شرکت کی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر ہیں جن کے اعزاز میں صدر مملکت عارف علوی نے عشائیہ دیا۔ ترک صدر خاتون اول کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے جہاں عارف علوی اور ان کی اہلیہ نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر کل دن 11 بجے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ اس دورے کے دوران کئی اہم امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر طیب اردوان 60 سے زائد ارکان پر مشتمل وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جبکہ ترک خاتون اول اور ان کے بچے بھی ہمراہ ہیں۔ اردوان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیاجہاں ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان خود موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *