شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ شہبازشریف نے رواں سال جون میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے دیدیا ہے اور ہم نے انتخابی دھاندلی کمیشن سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو پوری طرح سپورٹ کریں گے انکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *