افتتاحی میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آبادیونائیٹڈ کو شکست دے دی

Luke Ronchi (L) of Islamabad United plays a shot as Quetta Gladiators wicketkeeper Sarfraz Ahmed (R) looks on during the Pakistan Super League (PSL) Twenty20 cricket match between Quetta Gladiators and Islamabad United at The National Cricket Stadium in Karachi on February 20, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ 5 کےافتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔اسلا م آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ہدف حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کر لی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کی پاکستان سپر لیگ 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں تقربیاََ350 فنکاروں نے شرک کی جبکہ ہزاروں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں،تاہم افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں لیزر لائٹ شوبھی پیش کیا گیا ،رنگوں سے بھری شام میں موسیقی کا تڑکا لگانے کے لیے مختلف گلوکار اپنی آواز اور فنکار اپنے فن اور رقص سے تقریب کی رونقوں میں اضا فہ کیا ۔افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوئے ۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ایونٹ میں کل 34 میچز32روزمیں کھیلے جائیں گے، جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *