پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (پاکستان پوسٹ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ امریکی انتظامیہ جلد پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ امریکی انتظامیہ جلد پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر پاکستانی کردار کو سراہا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار رہے۔پاک امریکا تعلقات میں اس وقت نیا موڑ آیا جب گزشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کی تھی۔اس کے بعد حال ہی میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کے درمیان جاری تناؤ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کم وقت میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔ جلد پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے اور سچ میں ہم نے پاکستان کے ساتھ انتہائی کم وقت میں بہت بہتر تعلقات بنا لئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کے درمیان جاری تناؤ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا یہ صورتحال بہت خطرناک ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہت خراب ہیں، دونوں ممالک کے درمیان خطرناک صورتحال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اب اسے رک جانا چاہیے۔ پلوامہ حملے پر امریکی صدر نے کہا بہت سارے لوگ مارے گئے، امریکا چاہتا ہے کہ صورتحال بہتر ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *