دورہ انگلینڈ کیلئےپہلے مرحلے میں قومی کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مکمل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹنگ کوچ یونس خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے 28 جون کو خصوصی طیارے سے انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے اور روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے کووڈ 19 ٹیسٹ 25 جون کو ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل پہلے مرحلے میں قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے،کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔نیشنل اسٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 7 کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ دیے، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، فواد عالم، سہیل خان، شان مسعود، محمد حسنین اور کاشف بھٹی شامل تھے۔دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان بھی کورونا ٹیسٹ دینے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے، اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں اور یونس خان کا درجہ حرارت بھی جانچا گیا۔
ٹیسٹ کے موقع پر پی سی بی کے فزیو ڈاکٹر امتیاز خان اور اور ایچ پی سی کے سعد بھی معاونت کے لیے موجود تھے،حفاظتی تدابیر کے وجہ سے میڈیا کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،انگلینڈ روانگی سے قبل دوسرا کورونا ٹیسٹ 25 جون کو طے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *