نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 5 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری

سابق سیشن جج خضر حیات کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی، اعلامیہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین نیب نے شیر علی گورچانی سمیت 5 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب نے 3 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سابق سیشن جج خضر حیات، شیر علی گورچانی، سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کسی دباؤ، دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *