سندھ میں رات 8 سے صبح 8 بجے تک لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں سختی کرتے ہوئے رات میں میڈیکل اسٹورز کے علاوہ ہرقسم دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن موثر بنانے کیلئے کراچی سمیت صوبہ بھر میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہرقسم دکانیں بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کریانہ اور پرچون سمیت تمام دکانیں 12 گھنٹے کیلئے بند رہیں گی۔ اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور میڈیکل اسٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بینکنگ کے شعبے کو ہدایت کی ہے کہ ضروری برانچز کھلی رکھی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کرونا وائرس کی علامات محسوس ہوں تو کمشنر آفس سے ان نمبرز 99204454-021، 99206565-021 پر رابطہ کریں جبکہ واٹس پر 0111712-0316 پر پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 950 سے زائد اور 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *