بھارت، پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے،دفتر خارجہ

اقوام متحدہ میں 4 بھارتیوں کےنام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنیکی سفارش

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ کو4بھارتی شہریوں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔دفترخارجہ نے کہا ہے بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لیے دہشت گرد گروپوں کو تربیت، مالی اور مادی امداد فراہم کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث چار بھارتی شہریوں کو دہشت گرد قرار دینے کی پاکستان کی تجویز کو بھارت نے مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے 2019 میں درخواست کی تھی کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کے تحت چار بھارتی شہریوں وینو مادھو ڈونگرا، اجوئے مستری، گوبندہ پٹنائیک اور انگارا اپاجی کے نام شامل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افراد پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو مالی تکنیکی اور سامان کی معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ پاکستان کی جانب سے وینو مادھو کو دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر اعتراض کیا گیا۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ بقیہ تینوں بھارتی شہریوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی شفاف طریقے سے پابندی عائد کرنے کی تجویز کو زیر غور لائے گی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا کہ کہ پڑوسی ملک میں طویل عرصے سے جاری تنازع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت دہشت گرد گروپوں کو تربیت دے رہا ہے تاکہ وہ پاکستان میں معصوم شہریوں کا قتل اور دہشت گردی کو بڑھاوا دے سکے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارتی شہری استثنیٰ کے ساتھ بھارت میں رہ رہے ہیں جو پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب پرمیزائل حملےکی مذمت کرتےہوئے کہا کہ حملےکےکامیاب دفاع کوسراہتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان حوثی ملیشیا پرحملےروکنے پر زوردیتا ہے،سعودی عرب کی حمایت کااعادہ کرتےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *