کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)نئے سال کی آمد پرشہرقائد سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں سال نوکے موقع پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر کی رات سے یکم جنوری 2020 کی صبح تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ہرقسم کی آتشبازی، فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *