اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

فیصلہ کورونا کے پھیلاوَ کو روکنےکیلئےکوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی اجراء سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امسال کرارے نوٹوں کی عیدی نہیں بٹے گی اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے چیف منیجرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا، اور عوام سمیت اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے، فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *