کرونا وائرس سے عالمی معیشت کو 77 سے 347 ارب ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے

پاکستان کو 5 ارب ڈالرز نقصان، 9 لاکھ افراد بیروزگار ہونیکا خدشہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے عالمی معیشت کو 77 سے 347 ارب ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے، جبکہ بدترین صورتحال ہوئی تو پاکستان کو تقریباً پانچ ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے ممکنہ نقصانات پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک بیماری سے عالمی معیشت کو 77 ارب ڈالر سے 347 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔ای ڈی بی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں عالمی معیشت نقصان اٹھائے گی وہاں پر پاکستان کو تقریباً 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔ وائرس پاکستان کی زراعت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *