چینی بحران، جہانگیر ترین کو زراعت ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چینی بحران رپورٹ کے بعد وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کو زراعت ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین تھے۔
جہانگیر ترین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہمارے عملے کو بلایا۔ ہمارے چیف فنانشل آفیسر کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جبکہ ہمارا مرکزی ڈیٹا سرور بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ادھر جہانگیر ترین نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین نہیں تھے، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *