نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اپنے ساتھ گھر کے اندر آنے سے روک دیا

ایون فیلڈ فلیٹس وہی گھر ہیں جن کا نہال ہاشمی دفاع کرتے رہے

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اپنے ساتھ گھر کے اندر آنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی لندن اپنے محبوب لیڈر نوازشریف کی عیادت کیلئے لندن پہنچے تو نوازشریف ایک گاڑی سے اترے اور وہاں کھڑے لوگوں سے ہاتھ ملایا جن میں نہال ہاشمی بھی تھے۔ نہال ہاشمی جب نوازشریف کیساتھ اندر آنے کیلئے چلے تو نوازشریف نے ہاتھ سے انہیں منع کردیا اور نہال ہاشمی کو نظر انداز کرکے پوچھتے رہے کہ حسین نواز کہاں ہے اور پھر گھر کے اندر چلے گئے جبکہ نہال ہاشمی گھر کے باہر ہی کھڑے رہے۔
یادرہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس وہی گھر ہیں جن کا نہال ہاشمی دفاع کرتے رہے اور ججز کو دھمکی دی کہ تم پر زمین تنگ کردیں گے ۔ جن ایون فیلڈ فلیٹس کا نہال ہاشمی دفاع کرتے رہے، جن فلیٹس کیلئے نہال ہاشمی نے اپنے اوپر توہین عدالت لگوائی اور نااہل ہوکر اپنی سینٹ کی سیٹ گنوائی۔ آج انہی ایون فیلڈ فلیٹس کے دروازے نہال ہاشمی کیلئے بند ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *