پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کی شمولیت

پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان پاک بحریہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کرلیا گیا، جدید جنگی جہاز ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے، پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک شامل ہوگیا ہے۔
پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمودعباسی تھے۔نیول چیف نے جہازکی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا۔ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے۔ نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔ پی این ایس یرموک ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک جلد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *