کراچی،کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار

زہریلی گیس کا معاملہ،جاں بحق افراد کے خون کے نمونوں میں سویابین ڈسٹ کا انکشاف

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج کے بعد ہونے والی 14 ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی کو قرار دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شہر قائد میں پر اسرار گیس کے باعث چھ ہلاکتیں ہوئیں تھیں، یہ تعداد دو روز کے دوران 14 ہو گئی ہیں۔ جامعہ کراچی کی فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔جامعہ کراچی کی فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار دی گئی ہے جبکہ رپورٹ کی تیاری کے دوران جاں بحق اور متاثرہ افراد کے خون اور پیشاب کے نمونوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔
انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کے ماہرین نے ٹیسٹ کئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز پر موجود سویا بین کی ڈسٹ الرجی نے لوگوں کو متاثر کیا، ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو بھجوادی گئی۔
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی نے رپورٹ تیار کر کے کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *