فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 3100 روپے ہو گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی فی تولہ سون کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 اور 1114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا اور دس گرام سونے کی نئی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 2 ہزار روپے اور 87448 روپے ہو گئی تھی۔
دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 3 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت اب تک 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی رہی اور اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 33 ہزار 737 پوائنٹس پر موجود تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 12 پوائنٹس پر موجود تھا۔بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 34,052.61 کی سطح پر ہوا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 90,073,000 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,020,644,284 بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *