بلاول نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا

کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔ کراچی طیارہ حادثے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ٹرین حادثہ ہو تو وزیرریلوے کو برخاست کرناچاہیے۔ کہا کرتے تھے طیارہ حادثے پروزیرہوابازی کو برخاست کیا جانا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے کے شکار افراد کو موردِ الزام ٹہرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کو مورد الزام ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *