شیخ رشید کا ریلوے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

اخترمینگل کہیں نہیں جائیں گے،وزیرریلوے کی راولپنڈی میں پریس کانفرنس

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے محکمہ ریلویز میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹا و چینی چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیے، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، اختر مینگل کہیں نہیں جاتے، بہت مینگلوں کو جانتا ہوں۔
انہوں نے ریلوے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے اورنیا میرٹ کا نظام لائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ایک خواب تھا، اس سال لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے کا ہوجائے گا، ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے، ایم ایل ون میرا خواب تھا، حفیظ شیخ، اسد عمر اور عاصم سلیم نے اسے حقیقت بنایا۔کورونا کے حوالے سے شخ رشید نے کہا کہ مجھ پر 4 خودکش حملے ہوئے لیکن اس طرح کی بیماری نہیں دیکھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ 16 روز تک ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل رہے اور اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *