ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، آرمی چیف

ملک میں خوراک کی دستیابی یقینی بنانےکیلئے اقدامات کویقینی بنایا جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہیں جبکہ ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے بھی موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے سینٹر کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *