احسن اقبال اور فرخ حبیب سمیت مزید 4 سیاسی شخصیات کورونا کا شکار

قومی اسمبلی عثمان قادری اور سینیٹر ثنا جمالی کے ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں تیزی آ رہی ہے وہیں پر وباء نے ملکی سیاستدانوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، سینیٹر ثنا جمالی، جے یو آئی (ف) کی چیف وہپ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی ، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کے باعث اب تک ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔
پاکستان میں 26 فروری 2020ء کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ اس وائرس سے ملک میں پہلی موت کی تصدیق 18 مارچ کو ہوئی تھی۔ یہ وبا ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نہ صرف عام لوگوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ملک کے ایوانوں میں پہنچتے ہوئے متعدد سیاست دانوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھی اپنا شکار بنا چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کی چیف وہپ شاہد اختر بھی مہلک وباء کا نشانہ بن گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایم این اے اُسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گیا ہے۔ جس کے بعد تمام لوگوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے کورونا پازیٹیو ہونے پر اظہار افسوس اور ان کی صحت کی دعا کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *