پشاور زلمی کا آفیشل سانگ جاری، مہوش اور ہانیہ جلوہ گر

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) معروف اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پشاور زلمی کے آفیشل سونگ میں جلوہ گر ہوگئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارائیں مہوش حیات اور ہانیہ عامر پاکستان سپر لیگ فائیو ( پی ایس ایل) میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارائیں مہوش حیات اور ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل میں شریک پشاور زلمی کا آفیشنل سانگ فورٹیٹوڈ پختون کور نے تیار کیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں پشاور زلمی کے نمایاں کھلاڑیوں کے ساتھ شوبز ستارے مہوش حیات اور ہانیہ عامر نے بھی پرفارم کیا ہے۔پشتو زبان میں بنائے گئے اس ریپ سونگ میں پاکستان اور کرکٹ سے محبت کے اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *