روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔
ماریہ شراپوا نے 2004 میں صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سیرینا ویلیمز کو ومبلڈن کے فائنل میں ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔32 سالہ ماریہ شراپوا نے آخری بار فرنچ اوپن 2014 میں جیتا تھا۔ ماریہ شراپوا نے فرنچ اوپن ٹائٹل دو مرتبہ جیتا تھا۔روسی کھلاڑی صرف 7 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹریننگ کے لیے فلوریڈا امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔
خیال رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔ 32 سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔اپنے آرٹیکل میں ماریہ شراپوا نے لکھا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *