کورونا وائرس،تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین

علمائےکرام عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی تلقین کریں،صدر مملکت

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستانی علماءکرام کو ہدایت کی ہے کہ جامعہ الازہر کے فیصلے کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں ۔تفصیل کے مطابق صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام صو بوں کے گورنرز اور علماءکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے علماءکرام سے کورونا کے پھیلاؤ سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام جامعہ الازہر کے فیصلے کی روشنی میں کردار ادا کریں اور لوگوں کو درس دیں کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں کیونکہ بحران سے بچاو کا واحد حل سماجی فاصلہ قائم کرنا ہے ۔صدر مملکت نے علمائے کرام میں اتحاد کو بھی سراہا ۔
اجلاس کے بعد گورنر پنجاب اور علمائے کرام نے یک زبان ہو کر عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں، خود بھی نماز پڑھیں اور بچوں کو بھی نماز پڑھائیں۔مولانا طاہر اشرفی، پروفیسر ساجد میر، مفتی عاشق حسین، ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا حافظ عبدلرحیم اور دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ نے عوام سے التماس کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رہنا چاہیے۔
علمائے اکرام کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایت دی جائے گی اس پرعمل درآمد کرائیں گے،حکومت جمعہ کے اجتماعات سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا،علمائے کرام نے کہا کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ عوام گھروں میں رہنے کی تلقین پر عمل کریں اور گھروں میں رہ کر نماز پڑھیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنا اچھا فیصلہ ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علمائے کا کردار خوش آئند ہے۔ ہم نے ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر کورونا سے بچانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *